0

میری سیاست کا محور و مرکز عوام کی خدمت اور علاقے کی فلاح وبہبود ھے،چوہدری نذر حسین گوندل

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) میری سیاست کا محور و مرکز عوام کی خدمت اور علاقے کی فلاح وبہبود ھے اپنے سابقہ دو ادوار میں تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی کےلئے جو کام میرے دور میں ھوئے پچھلے ستر سال میں نا ھوئے اگر کوئی دعویٰ کرتا ھے تو سامنے آ کر دکھائے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل پارلیمانی سیکرٹری قانون نے اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے دور میں بننے والے چوہدری محمد یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان سے اب تک ہزاروں طلبا ملک اور بیرون ملک باعزت روزگار کما رھے ہیں تحصیل لیول پر ریسکیو 1122 سپورٹس سٹیڈیم سکولوں اور کالجز کے کاموں کے علاؤہ سید شمس حیدر کی طرف سے شروع کرائے گئے ڈگری کالج برائے خواتین جلال پور شریف کی تکمیل ممکن ہوئی سب سے بڑھ کر نہر کا منصوبہ جس میں سابق وزیر اعلی’ پنجاب اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر مہربانوں کی خصوصی دلچسپی سے اور ورلڈ بینک کی خصوصی گرانٹ سے اس منصوبے کو منظور کرانے میں میرا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں جسے میرے سیاسی حریف بھی تسلیم کریں گے پارٹی کوئی بھی ھو مقصد علاقے کی فلاح و بہبود اور عوام کی خدمت ھے ہارجیت معنی نہیں رکھتی عوام کی خدمت ھی مقصد ھے وہ آدمی کسی بھی پلیٹ فارم سے کر سکتا ھے