اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبرنے ٹویٹ کے ذر یعے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب صاحب ، سینٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز صاحب، اور کمیٹی کی تمام ارکین کا بھی شکرگزار ہوں۔
میں عامر دوگر صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہیں حکومت نے پیشکش بھی کی مگر انھوں نے انکار کیا۔ چونکے میں امیدوار نہیں تھا مگر یہ فیصلہ میرے قائد عمران خان تھا اور اسی وجہ سے قبول کیا۔ میں آج بھی اس پر قائل ہوں ۔
شیخ وقاص صاحب اس کمیٹی کے حقدار ہے انھیں دی جائے۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بڑے دل کا مظاہرہ کر کے شیخ وقاص صاحب کو چیئرمین مقرر کرے۔ شیخ صاحب اگر آج اپنے فیملی اور اسمبلی سے دور ہے تو صرف اس لئے کہ وہ عمران خان صاحب کے ساتھ کھڑا ہے۔ میرے لئے عہدے کوئی معنی نہیں رکھتے یہ عمران خان کی امانت ہے۔
مزید پڑھیں :ہمیں شیخ وقاص،عمرایوب یاشیرافضل کےنام پرکوئی اعتراض نہیں تھا،بیرسٹرعقیل
The post میری حکومت سے درخواست ہے وہ بڑے دل کا مظاہرہ کر کے شیخ وقاص کو چیئرمین پی اے سی مقرر کرے،جنید اکبر appeared first on ABN News.