جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملک پر چھائے سیاہ بادل چھٹنا شروع ہو گئے ہیں، بہت جلد ملک میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا سلسلہ شروع ہو گا جو 6 سال قبل باقائدہ منصوبہ بندی سے منقطع کر دیا گیا تھا، مسلم لیگ (ن) کسی دور میں بھی جرائم پیشہ افراد کے لیئے نرم گوشہ نہیں رکھتی سابق ادوار حکومت میں مسلم لیگ (ن) نے حراسگی جیسے سنگین جرائم کے سد باب اور اس میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانے کے لیئے نہ صرف قانون سازی کی بلکہ اس پر عملدرآمد کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے،پارٹی سے وابستہ کوئی عہدیدار یا کوئی فرد کسی غلط فعل میں ملوث پایا جاتا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک بحرانی کیفیت سے باہر آنا شروع ہو گیاہے اور اللہ کے فضل و کرم سے 8 1 فروری کو اس ملک کے عوام جو عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مسائل سے دوچار تھے میاں محمد نواز شریف کو ہی منتخب کریں گے، اب ادارے بھی جان چکے ہیں کہ اس ملک کے مسائل کا حل نواز شریف کے سوا کسی کے پاس نہیں اور بہت جلد ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے۔
0