میئر کراچی کا نتیجہ آنے کے بعد آرٹس کونسل کراچی کے باہر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا، دونوں جانب سے پتھراؤ کیا گیا، پولیس اور رینجرز نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
کراچی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں میئر کے انتخاب کا اجلاس ہورہا تھا، اجلاس کے دوران بھی آرٹس کونسل کے باہر صورتحال انتہائی کشیدہ رہی، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے رہے اور ان کے درمیان کئی بار تلخ کلامی ہوئی جسے پولیس نے کنٹرول تاہم جیسے جیسے نتائج سامنے آتے گئے جھگڑا بڑھ گیا بعدازاں نتائج آںے پر یہ تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
یہ پڑھیں: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب
دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے جھگڑا روکنے کی بھرپور کوشش کی، پتھراؤ پر پولیس اور رینجرز نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔