جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم سیکٹر کمانڈر نارتھ-II جہلم سجاد حسین بھٹی کی آئی جی موٹروے پولیس سلطا ن علی خواجہ کی ہدایات پر ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کے نفاذ کے حوالے سے اقدامات، اس حوالے سے سیکٹر کمانڈر ایس پی سجاد حسین بھٹی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پراوولوڈنگ پرقابو پانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، مقرر کردہ ایکسل لوڈ سے زائد وزن لادنے پر مال بردار گاڑیوں کو15نومبر 2023کے بعد کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ایکسل لوڈ کنٹرول ایک قومی مسئلہ ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگاملک بھر کے موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹوٹل 210وے اسٹیشنزقائم ہیں جن میں سے 14موبائل وے اسٹیشنز ہیں۔موٹروے پولیس اور این ایچ اے قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اوور لوڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہیں تباہ ہو رہ ہی ہیں جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑتا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار تمام انڈسڑیل زون سے ملحقہ شاہراؤں پر ویٹ اسٹیشن قائم کر کے گاڑیوں پر ایکسل لوڈ کنٹرول کو یقینی بنائیں گے۔ویٹ اسٹیشنز (Weight Stations) پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی نگرانی میں گاڑیوں کا وزن ہو گا۔اضافی وزن ہونے کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ اضافی سامان اتارا جائے گا۔کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔این ایچ اے اوور لود ڈگاڑیوں سے اضافی اتارے گئے سامان کو محفوظ رکھنے کیلئے وے اسٹیشن پر وئیر ہاؤسز تعمیر کئے جائیں گے اور ساتھ ساتھ مقررہ وزن سے زیادہ وزن لادنے والی گاڑیوں کے خلاف NHSO-2000 کی دفع 75 کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے گی۔
0