0

موسم سرما کی تعطیلات ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔6 سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے لیے علیحدہ ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 9 اور 10 جنوری کے لیے معمول کے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

تعطیلات کے دوران سماعت کے لیے صرف تین جج دستیاب ہوں گے۔6 سے 8 جنوری تک تین سنگل بنچ اور ایک ڈویژن بنچ دستیاب ہوگا جس میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

IHC 9 جنوری سے معمول کا کام دوبارہ شروع کر دے گا۔ 9 اور 10 جنوری کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ باقی سات ججز دستیاب ہوں گے۔9 جنوری سے مقدمات کی سماعت کے لیے سات سنگل بنچ اور تین ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوں گے۔
مزیدپڑھیں: کیپ ٹائون ٹیسٹ ،دوسرے دن جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

The post موسم سرما کی تعطیلات ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا appeared first on ABN News.