اسلام آباد ( اے بی این نیوز )موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نجی اسکول کل سے کھلیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کل 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں کل سے نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کا نوٹفکیشن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولٹری اتھارٹی نے جاری کردیا۔پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں کی وجہ سے بچوں کا کافی وقت پہلے ہی ضائع ہو چکا ہے، اس لیے چھٹیوں میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین سے ہدایات کی گئی ہےکہ وہ بچوں کو گرم یونیفارم، جیکٹ یا سویٹر پہنا کر اسکول بھیجیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث نجی اسکولز کی انتظامیہ نے والدین کے جیب پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔نوٹفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ شہر کے نجی اسکولز اور کالجز 21 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے، جنوری کی 6 تاریخ سے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کسی ایگزیکٹوآرڈرکےذریعےرہائی نہیں لیں گے،شیرافضل مروت
The post موسم سرما کی تعطیلات، نئے احکامات اور نو ٹیفیکیشن جاری،اہم اعلان appeared first on ABN News.