اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما ،چیئرمین پی اے سی جنیداکبر نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنےپربھی ایف آئی آرزکاٹی جارہی ہیں،ہمیں دیوار سے لگایا جائے گا تو احتجاج کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔
پہلے دن سےکہہ رہےتھے ان سےمذاکرات ہونگے جن کےپاس اختیارہے۔ موجودہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں جو ہمیں مذاکرات کی آفر کرسکے۔ مذاکرات میں شامل ہوکرہم ان لوگوں کوایکسپوزکرناچاہتےتھے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم نے 9مئی اور 26نومبر کے احتجاج سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا۔ حکومت کارویہ ایسارہاتومذاکرات آگےکیسے چل سکیں گے۔ ہمارےکارکنان پردوبارہ نئےمقدمات درج کیےجارہےہیں۔
کوئی ہم پر زبردستی اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتا،بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو ختم کرنے کا منصوبہ پوری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ چھینا ہوا مینڈیٹ یا نئے الیکشن کرائے جائیں۔
بانی پی ٹی آئی نے تمام لوگوں کے اندازے غلط ثابت کیے۔
کہتے تھے جیل نہیں گراز پائیں گے بانی پی ٹی آئی نے جوانمردی سے کرکے دکھایا۔ آئین اور قانون کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان سے جلد معاملات طے ہوجائیں گے۔
میرے اختیارات صوبائی سطح تک ہے۔ مرکز کے حوالے بانی پی ٹی آئی کو تجویز ہی دے سکتا ہوں۔ پارٹی میں جن لوگوں کی کارکردگی پرسوال ہوگا ان کے خلاف ایکشن ضرور لیں گے۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا ،سیکیورٹی فورسزکے2آپریشز، مجموعی طورپر7خوارج جہنم واصل
The post موجودہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں جو ہمیں مذاکرات کی آفر کرسکے، جنیداکبر appeared first on ABN News.