0

موجودہ حکومت ڈیلی ویجز پر ہے کبھی بھی ختم ہوسکتی ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ڈیلی ویجز پر ہے کبھی بھی ختم ہوسکتی ہے۔ آپ کی معیشت بڑھنے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر کمزور ہورہی ہے۔
موجودہ حالات میں ملک میں کاروبار کے موقع موجود نہیں۔ اس حکومت کو اکانومی کی کوئی سمجھ نہیں ،حالات بگڑنے کی صورت میں بنیادی اصلاحات بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 2018سے پہلے زوال کی رفتار کم تھی اب دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
آج ملک میں سفارش سے نہیں پیسے سے کام ہوتا ہے ۔ اگر موجودہ نظام سمجھتا ہے کہ آئین ٹھیک نہیں تو بدل دیں۔ آئینی کی تبدیلی سے نظام نہیں چلے گا آئین پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔
2018الیکشن کی نسبت 2024میں دھاندلی زیادہ ہوئی۔
ملک مشکلات کا شکار ہے اب انتخابات بھی حالات بدل نہیں سکتے۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی حالات بدل نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں :وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی صحت خطرے میں،باسیوں کا واویلا،کو ئی شنوائی نہیں

The post موجودہ حکومت ڈیلی ویجز پر ہے کبھی بھی ختم ہوسکتی ہے،شاہد خاقان عباسی appeared first on ABN News.