0

موبائل پیکجز اور موبائل اپلیکیشنز نوجوان نسل کو تباہ کرنے لگیں،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم موبائل پیکجز اور موبائل اپلیکیشنز نوجوان نسل کو تباہ کرنے لگیں،بے حیائی،عریانیت عروج پر، موبائل رنگزٹونز شاپ پر بے حیائی فروخت ہونے لگی، شہری حلقوں کا پی ٹی اے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چند برس سے موبائل پیکجز اور موبائل اپلیکیشنز عروج پر پہنچ چکی ہے جس کیوجہ سے نوجوان نسل تباہ و برباد ہو رہی ہے، موبائل کمپنیاں مختلف پیکجز کے ساتھ ساتھ فری وٹس ایپ،فری فیس بک کے سہانے سپنے دکھا کر نوجوان نسل میں بے حیائی بانٹنے میں مصروف عمل ہے اور جن نوجوانوں کے پاس موبائل پیکجز نہیں وہ موبائل رنگز ٹونز کی دکانوں سے اپنے موبائلز فونز میں مختلف قسم کے عریانیت سے بھر پور ویڈیوز لوڈ کروا کے جنسی حوس کو پورا کر نے کے ساتھ ساتھ یہ ویڈیوز وٹس ایپ کے زریعے بچوں اور خواتین کے موبائلز فونزپر بھیج کر عریانیت پھیلانے کے موجب بن رہے ہیں۔ درحقیقت موبائل فون انسان کی سہولت کے لئے متعارف کروایا گیاتھا، لیکن اب ان پڑھ اور جاہل طبقے کے علاوہ بڑے گھروں کے بگڑے رئیس زادے اس کو بے راہ روی اور جنسی خواہشات کے لئے استعمال کر کے بے حیائی کا موجب بن رہے ہیں۔ جس سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ نوجوان نسل موبائل فون سے جڑے غلط راستے پر گامزن ہے اور موبائل پیکجز نے ہماری نوجوان نسل جو کہ کسی بھی ملک کے مستقبل کے روشن ستارے جانے جاتے ہیں کو تباہ وبرباد کیا جارہا ہے۔ شہری حلقوں کا پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔