پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال میں ٹوکیو لینگویج انسٹیٹیوٹ اسلام آباد سے محترمہ یوکی یا ما موتو اور ولید یاسین اور راجہ آفتاب احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ وزٹ کے لیے آئے
ان کا استقبال ڈائریکٹر ، پرنسپل صاحبہ کوارڈینیٹرز اور سٹوڈنٹس نے کیا۔ پھول نچھاور کیے اور سٹوڈنٹس نے دف کے ساتھ نئے انداز میں انہیں ویلکم کیا۔ ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے سکول کا تعارف کروایا اور بتایا کہ بچوں میں تعلیم کے ساتھ تربیت اور اخلاق حسنہ، سچ بولنا آداب گفتگو، والدین کے حقوق، راستے میں چلنے کے آداب ،دیانت داری جیسے اوصاف سکھائے جاتے ہیں جس پر محترمہ یو کی یاما موتو نے کہا کہ جاپان میں بھی 100 پرسنٹ ایسا ہی نظام ہے جیسا آپ کے ادارے میں ہے
آنے والے معزز مہمانوں کے سامنے منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبات نے سکول اسمبلی کا ماڈل پیش کیا جس میں تلاوت قرآن مجید، درود پاک ،دعا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا اس کے بعد پریپ کلاس کی شفق خان نے اور محمد ایان نے پوئم پیش کی اور ششم کلاس کی طالبہ ملائکہ نور نے سکول کا تعارف کروایا ہشتم کلاس کی طالبہ
حمنہ خالد نے ایس ایس سی کا تعارف کروایا کلاس ہفتم کی طالبات نے سلام کے آداب پہ ٹیبلو پیش کیا اور کلاس ششم کی طالبات نے چغلی بری عادت پہ ٹیبلو پیش کیا ۔
محترمہ یوکی یاما موتو نے اور ان کی پوری ٹیم نے پورے سکول کا وزٹ کیا اور تمام طلبہ و طالبات سے ملاقات کے بعد محترمہ یو کی یاما موتو نے کہا کہ مجھے آپ کے ادارے میں آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی آپ کے سوچنے اور کام کرنے کا طریقہ جاپان کے سکولز کی طرح ہے آپ کا ایجوکیشن سسٹم بھی ایسے ہی ایڈوانس ہے جیسے جاپان کے سکولوں میں ھے ولید یاسین نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے بہت سے ادارے وزٹ کیے جو کہ بڑے بڑے ادارے ہیں لیکن اس پسماندہ علاقے کے اس ادارے میں آ کر بچوں کا کانفیڈنس اور ڈسپلن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور آپ نے ہمیں جو عزت دی ہے اس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں راجہ آفتاب احمد نے کہا کہ بہت اچھا لگا بچوں سے مل کر اور اس ادارے میں آ کر اور ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہمیں یہاں آکر ایک نئی موٹیویشن ملی ہے۔
0