پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں 14 اگست کو جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی اور اس تقریب کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا سکول کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا طلباء و طالبات نے سفید اور سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ طلباء وطلبات نے وطن سے محبت کا اظہار ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے کیا۔ ہر طالب علم حب وطنی کے جذبے سے سرشار تھا۔
ادارہ ھذا میں قومی پرچم لہرایا گیا منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں آزادی کی تقریبات کا اغاز شجرکاری مہم سے کیا گیا جس میں سکول کے سٹاف اور طلباء و طالبات نے پودے لگائے اور سکول کے ڈإٕیریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے اپنے سٹاف اور طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا
اور اس موقع پر ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام طلباء و طالبات کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہمارے بزرگوں نے یہ وطن بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اب ہمارا یہ کام ہے کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ کا فرض ہے کہ آپ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور اپنے وطن کا نام روشن کریں یہ وطن رب کائنات کا بہت بڑا انعام ہے اور ہمیں اس انعام کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی بقا کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھنی چاہیے یہ وطن ہماری شان اور آن ہے اور ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اس کی آن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے وطن کو سلامت رکھے۔
0