0

منہاج پبلک سکول پننوال نے علی گڑھ ایجوکیشن ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک سکول پننوال نے علی گڑھ ایجوکیشن ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا بلا شبہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے، قبلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فرمایا تھا کہ علی گڑھ سے مراد انسان سازی کی فیکٹریاں ہیں تو ہماری ساری تگ و دو کا مقصد بھی منہاج سکولز کو انسان سازی اور کردار سازی کی فیکٹریوں میں منتقل کرنا ہے۔ منہاج پبلک سکول پننوال اس مقصد کی تکمیل میں بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ مجھے اس سکول کے بچوں میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کی جھلک نظر آئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک تمام سکولز کو اور معلمین کو حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر صدر تحریک مناج القران تحصیل پنڈ دادن خان حاجی محمد اصغر چوہدری ،ڈائریکٹر سکول ذوالفقار علی چشتی ،معروف بزنس مین حاجی محمد اسلم،محمد شعیب طاہر اور دیگر بھی موجود تھے