0

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں خواتین کیلئے اعتکاف گاہ قائم کی گئی

پنڈدادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) ماہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ نجات کے أغاز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منہاج کالج برائے خواتین، الااعظیمہ انسٹی ٹیوٹ اورمنہاج یونیورسٹی لاہور میں خواتین کیلئے اعتکاف گاہ قائم کی گئی ہے جہاں گزشتہ روز ہزاروں خواتین معتکف ہو گئی ہیں۔ معتکفات ویڈیو لنک پرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے براہ راست خطابات سے مستفید ہوں گی،جس کیلئے خصوصی طور پر ایل ای ڈی سکرینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ معتکفات کوصدر منہاج القرآن ویمن انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری،فضہ حسین قادری،ڈاکٹر فرح ناز،سدرہ کرامت،ام حبیبہ اسماعیل و دیگر خواتین رہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔خواتین کی تعلیم و تربیت، ذکر و اذکار سمیت خصوصی فکری نشستیں منعقد ہوں گی۔ایگرز کے زیر اہتمام بچے بھی نفلی اعتکاف کر رہے ہیں جن کے انتظامات ڈائریکٹر ایگرز کلثوم قمر،سعدیہ ملک اور ان کی پوری ٹیم انجام دے رہی ہے۔ہزاروں معتکفات کے قیام و طعام اور عبادت و ریاضت کیلئے منہاج القرآن کی سینکڑوں رضا کار خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔گرلز کالج کے ساتھ ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور کے اندر بھی خواتین کی تعلیمی و تربیتی نشستوں کیلئے پنڈال قائم کیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات برؤے کار لائے گئے ہیں۔امسال خواتین کی ایک بڑی تعداد شہر اعتکاف کا حصہ بنی ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت قافلوں کی شکل میں شہر اعتکاف آئی ہیں۔اسی طرح بغدادٹاؤن مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والے ہزاروں نوجوانوں اور بزرگوں کو خرم نواز گنڈا پور اور دیگر قائدین نے خوش آمدید کہا

اپنا تبصرہ بھیجیں