جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ترکی ٹول پلازہ کے قریب پولیس مقابلہ اینٹی نارکوٹکس کی سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک مہران کارکو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔جس پر منشیات فروشوں نے اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔منشیات فروش ناکہ توڑ کر ڈومیلی کی طرف بھاگ نکلے، اس دوران اے این ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا،منشیات فروشوں نے گاڑی ڈومیلی گاؤں کی طرف بھگا لی ایک ملزم کو گرفتار، جبکہ2 جنگل کی طرف بھاگ نکلے،اے این ایف نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مدد طلب کی،مقامی پولیس بھی اے این ایف کی مدد کے لئے ڈومیلی کے پہاڑوں میں ملزمان کا تعاقب کرتی رہی،لیکن 2 ملزمان جنگل کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔
0