0

ملک کے معروف نیوز کے نشریاتی ادارے کے اینکر پرسن کے بھائی سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد،ملی بھگت سے ملزم کو چھوڑ دیا گیا

اسلام آباد (احسان بخاری،سپیشل رپورٹر ) ملک کے معروف نیوز کے نشریاتی ادارے میں رات 8تا9بجے پروگرام کرنیوالے جانے مانے اینکر پرسن کے بھائی سے کراچی ایئرپورٹ میں لاکھوں روپے مالیت کی شراب کسٹم حکام نے قبضہ میں لے لی۔اینکر پرسن کابھائی بیرون ملک سے کراچی آیا تھا ،سامان زیادہ ہونے کیوجہ سے کسٹم حکام کو شک ہوا جس پر اس کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی امپورٹڈ شراب کی 22بوتلیں سامان سے برآمد کرلی گئیں.
ملزم کو کسٹم حکام نے موقع پر حراست میں لے کر شراب کی بوتلیں بھی قبضے میں لے لیں ،تاہم بعد میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے پر اعلیٰ سیاسی شخصیت کے فون پر ملزم کو خاموشی سے چھوڑ دیا گیا تاہم شراب کی اعلیٰ کوالٹی کی بوتلیں قبضے میں لے کر معاملے کو رفع دفع کر دیا گیا۔اوصاف و اے بی این نیوز کو کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیا گیا .

ملزم ایک معروف نشریاتی ادارے کے اینکر پرسن کا بھائی تھا۔اینکر نے اپنے بھائی کی پاکستان آمد پر کسٹم حکام کو فون کرا کے ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول لگایا تھا جو موصوف کے گلے پڑ گیا ۔ذرائع کے بتایا کہ ایئرپورٹ کراچی پر تعینات عملے نے شک کی بنیاد پر جب ان کے سامان کی تلاشی لی تو اندر سے کپڑوں کی بجائے اعلیٰ کوالٹی کی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوگئیں جس پر ایئرپورٹ کسٹم کے افسران میں کھلبلی مچ گئی کسٹم حکام نے اینکر کے بھائی کو حراست میں لے لیا .

ذرائع کے مطابق جس پر اعلیٰ کسٹم حکام کو معاملے سے آگاہ کیا گیا معاملہ چیئرمین ایف بی آر تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں اعلیٰ سیاسی شخصیت کے دبائو پر اینکر کے بھائی کو چھوڑ کر 22بوتل شراب قبضہ میں لے کر معاملہ رفع دفع کردیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے بعد ازاں ایک آفیسر کو تبدیل بھی کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :سیاسی عدم استحکام کی روک تھام نہ کی گئی تو معیشت کو نقصان ہوگا،شیرافضل مروت

The post ملک کے معروف نیوز کے نشریاتی ادارے کے اینکر پرسن کے بھائی سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد،ملی بھگت سے ملزم کو چھوڑ دیا گیا appeared first on ABN News.