0

ملک کو بچانے کیلئے آرمی ایکٹ کو سپورٹ کرنا ہوگا: جاوید لطیف

جاوید لطیف
وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی جا رہی ہیں، ملک کو بچانے کیلئے آرمی ایکٹ کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے واپس آنے سے ہی پاکستان ترقی کی نئی راہوں پر چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا یہ منصوبہ ادھورا تھا، ان کا منصوبہ ملک کو توڑنا تھا، کیا یہ واقعہ ایک دن میں ہوگیا؟ ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سازش کرنے والے کرداروں کو بے نقاب نہیں کریں پاکستان آگے بڑھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جن کرداروں کی ویڈیوز آئیں صرف ان پر مقدمات چلے اور ماسٹر مائنڈ کو چھوڑ دیا گیا، یہ بتایا جائے کون سے ہاتھ ہیں جو ماسٹر مائنڈ پر ہاتھ نہیں ڈالنے دے رہے؟ کیا ان کے ماسٹر مائنڈ کو چھوڑ دیا جائے گا؟