اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی جماعتیں سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج کررہی ہیں، سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہائی دی، کیا انصاف کا یہ معیار سب کے لیے میسر ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں حکومت میں ہوتے ہوئے جماعتیں سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کو رہائی ملی لیکن جماعت اسلامی کے کارکنوں کے یہ انصاف نہیں، کیا انصاف کا یہ معیار سب کے لیے میسر ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل عدالتیں نہیں ڈائیلاگ ہیں، مرکز اور صوبوں میں نگران حکومتیں قائم کرکے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کرائے جائیں، سیاسی تنازع کے حل کے لیے فل کورٹ بناکر فیصلہ دیں، پھر کوئی بھی فیصلے سے اختلاف نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ریڈیو پاکستان اور پنجاب میں جناح ہاؤس جل رہا تھا تو نگران حکومتیں کہاں تھیں، بانی پاکستان کی نشانیاں جلائی گئیں، ریڈیو پاکستان کی عمارت دیکھی، عمارت رو رہی ہے، آپ لوگ ملک نہیں چلا سکتے۔