غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جنگل کے قانون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فوج سے کبھی مسئلہ نہیں تھا، پچھلے 60 سال کا آدھا عرصہ ملک میں فوجی حکومت رہی۔
ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آج سری لنکا سے بھی بدتر معاشی حالت میں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کردے تو ملک میں جمہوریت ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 10 ہزار سے زیادہ پی ٹی آئی ورکرز جیل میں ہیں، فوجی عدالتوں میں ہمارے خلاف مقدمات چلانے کی بات ہو رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی ایک وجہ یہ تھی کہ میری جماعت مقبول سے مقبول تر ہو رہی ہے۔ میری سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری قیادت اس وقت جیل میں ہے،پولیس نے زمان پارک کے اطراف تمام سڑکیں بند کردی ہیں،حکومت کہہ رہی ہے میرے گھر میں40دہشتگرد چھپے ہوئےہیں،وہ کہاں ہیں؟میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا تو اس وقت یہ توڑ پھوڑ کیوں نہیں کی گئی؟