پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہاں مجھے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے اس کے ساتھ ہی پھانسی گھاٹ ہے، اگر ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی گھاٹ پر جاکر لٹکا دیا جائے۔
عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کاٹ رہا ہوں، دیگر قیدیوں کی طرح مجھے جیل سے باہر چہل قدمی نہیں کرنے دی جاتی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میری فیملی اس وقت سب سے زیادہ ٹارچر سے گزر رہی،میری بیمار اہلیہ، بچے سب سے زیادہ ٹارچر ہو رہے،میں 9 مئی واقعات میں بے قصور ہوں، میں موجود ہی نہیں تھا،میری اہلیہ بیمار تھیں میں ان کی تیمار داری کر رہاتھا۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیرخارجہ ہمیشہ اداروں کا دفاع کیا، جہاں مجھے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے اس کے ساتھ ہی پھانسی گھاٹ ہے، اگر ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی گھاٹ پر جاکر لٹکا دیاجائے۔