0

ملک ساجد محمود کو ایک پروقار تقریب میں سلطان محمد ذکریا”” شیلڈ دی گئی

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)جھلم کےعلاقہ بائی دیس کے ہردلعزیزافیسرنےمیانوالی میں جھلم کانام روشن کر دیا تفصیلات کے مطابق جھلم کے علاقہ بائی دیس سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز اور ملنسار لوکل گورنمنٹ آفیسر ملک ساجد محمود چیف آفیسر ضلع کونسل نے میانوالی میں اپنی قابلیت، تجربے اور محنت سے میانوالی کے عوام کے دل جیت لیے 14 اگست 2023 جشن آزادی کے موقع پر ‘”‘ ضرورت سٹیزن فورم”‘ میانوالی کی جانب سے سال بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ملک ساجد محمود کو ایک پروقار تقریب میں سلطان محمد ذکریا”” شیلڈ دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کے پروگراموں کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر میانوالی کی طرف سے خوبصورت الفاظ سے سجا تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔ میانوالی میں اپنے علاقہ بائی دیس اور جھلم کا نام روشن کرنے پر جھلم کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاؤہ اعوان ھم خیال گروپ جھلم اور اپنا بائی دیس گروپ کے ممبران نے بھی ملک ساجدمحمود سی او کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔