0

ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سبسڈ ائزڈ سستے آٹے کی فراہمی کو بند کر دی گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم پی ڈی ایم کی حکومت نے جا تے جاتے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سبسڈ ائزڈ سستے آٹے کی فراہمی کو بند کر دیا، یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ساڑھے چھ سو روپے میں دستیاب دس کلو آٹا اب 1350 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 650 روپے میں دس کلو آٹا اب صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ لوگ ہی حاصل کر سکیں گے باقی لوگوں کو دس کلو آٹا اب 650 کی بجائے 1350 پر ملے گا، جبکہ عام مارکیٹ میں یہ آٹا 1450 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں گندم کی بمپر پیداوار کے باوجود آٹے کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ عوام دشمنی کے مترادف اقدام ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے اپنے اور اپنے اتحادیوں کے نیب کیسز ختم کروائے اپنے مسائل حل کر کے گھروں کو رخصت ہو گئے، مگر مہنگائی مارچ کرنے والے کروڑوں افراد پر مہنگائی بمبوں کے ذریعے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ آٹے چینی،پٹرول،گیس، بجلی اشیائے روزمرہ میں بھاری اضافے کے بعد ملک میں غریب لوگوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔