مری ( اے بی این نیوز )مری میں موسم سرمہ کی پہلی برف باری ہو گئی ہے جیسے ہی سیاحوں کو یہ خبر ملی انہوں نے ملکہکو ہسار کی جانب رخ کر لیا وہاں پر اس وقت سیاحوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے مری کا موسم اس وقت انتہائی خوبصورت نظر ارہا ہے ایک طرف برف بازی ہو رہی ہے ساتھ ساتھ بارش بھی ہے اور ہوائیں بھی چل رہی ہیں سفید چادر اوڑھے ہوئے
ملکہکو ہسار ایک بڑا ہی نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے پورا سال سیاح اسوقت کا انتظار کرتے ہیں کہ مری میں کب برف باری ہو تاکہ وہ وہاں جا کر موسم سے لطف ف اندوز ہو سکیں۔ نتھیاگلی، ڈونگا گلی ،ایوبیہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ، سردی میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ جی ڈی اے نے برفباری شر و ع ہوتے ہی بھاری مشینری نتھیاگلی پہنچا دی ۔
محکمہ جی ڈی اے کے مطابق اب تک نتھیاگلی میں 2 انچ تک برفباری ہو چکی ہے اور جاری ہے.
مزید پڑھیں :دبئی میں دو بھارتی شہریوں کو اغوا اور لوٹنے کے جرم میں 4 پاکستانیوں کو 2 سال قید وجرمانہ
The post ملکہ کو ہسار نے چاندی کی چادر اوڑھ لی،مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری،،سیاحوں کا رش appeared first on ABN News.