0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری شہید

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں اسلام آباد کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں گھروں میں گھس گئے، مظلوم کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اغواء کرکے شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں