پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) معروف ماہر تعلیم محمد رفیق آف چٹی راجگان کے چچا جان صوبیدار میجر محمد حنیف قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ نمازِ جنازہ جامعہ حیدریہ جلالپور شریف میں ادا کی گئی ۔ صوبیدار میجر محمد حنیف مرحوم و مغفور کی نمازِ جنازہ میں سابق ناظم یو سی جلالپور شریف سید آصف حیدر ، سابق کسان کونسلر راجہ محمد شفاعت ، چوہدری فضل احمد بھون ، سابق پرنسپل محمد عنایت بھٹہ ، کرم شہزاد مغل ، قیصر مغل ، ندیم اختر بٹ سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو جلالپور شریف کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ۔
0