جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں شہر کی مشہور سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیا اور ان کے فیملی ممبران کے تعاون سے15 عدد سیلنگ فین عطیہ کے گئے، اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی (سی ای او) ایجوکیشن کوثر سلیم تھیں، سکول ہذا کی پرنسپل عمارہ راجہ نے فرحت کمال ضیا ء اور ان کے عزیز و اقارب کی طرف سے عطیہ کئے گئے پنکھوں پر ان کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر ڈ سمیع اللہ فاروق کی ذاتی دلچسپی اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ چوہدری فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول میں ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز معروف قانون دان ایڈووکیٹ چوہدری فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی نے سکول کے لیے 15 سیلنگ فین کا عطیہ دیا۔ اس موقع پرسی ای او ایجو کیشن میڈم کوثر سلیم، پرنسپل ادارہ عمارہ راجہ اور قاضی فہیم اللہ ایجوکیشن آفیسر قائد اعظم اکیڈمی بھی موجود تھے۔ ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی نے مذکورہ سکول کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں الیکٹرک ورک کے تمام اخراجات اپنے ذمے لے رکھے ہیں۔ الیکٹرک ورک سمیت سکول کی بہتری کے لئے ہر قسم کا مالی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء، ڈپٹی کمشنر کے ویژن کے مطابق بچوں کو کم سے کم اخراجات میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے شب وروز مصروف عمل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ مالی وسائل کی کمی کیوجہ سے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک اسکول میں اعلی تعلیم یافتہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے جو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ہمہ وقت موجود اور اپنا بھرپور کردارادا کر رہا ہے۔
0