0

معاشی بدحالی دہشت گردی کی ایک بنیادی وجہ ہے،حکیم لطف اللہ

پنڈ دادن خان( بیورو چیف)معاشی بدحالی دہشت گردی کی ایک بنیادی وجہ میں سے ایک ہے ، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بے راہروی دہشت گردی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے گزشتہ 40 سال سے ہم نے اپنے افغان بھائیوں کو پاکستان میں پناہ دی ہوئی ہے جن کی آڑ میں چندشر پسند عناصر پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردی کرتے ہیں ان خیالات کااظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حکیم اختر علی شاہ بخاری نے کیا انہوں نے کہ ہماری پا ک فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ضرب عضب جیسے آپریشن کرکے دہشت گردی کی جڑوں کو کاٹ دیا لیکن اب جو ایسے چیدہ چیدہ واقعات صرف افغان مہاجرین کے روپ میں پاکستان آکر ایسی صورتحال پیدا کرتے ہیں باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا بہت ہی المناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے اس واقع کے موقع پر جتنا بھائی چارے کا مظاہرہ عوام اور پاک فوج نے کیا ہے زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا اور عوام اپنے عطیات خون دینے کیلئے موقع پر پہنچ گئی۔اور 60 افراد جنہوں نے جام شہادت نوش کیا انکے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ان عناصر کے منہ پر تماچہ بھی ہے جو کسی خواب خرگوش میں مبتلا ہوکر ایسی کاروائیاں کرنے کی دوبارہ جرات نہ کرسکیں۔