لاہور ( اے بی این نیوز )جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہیں،مشترکہ بار کونسلز اعلامیہ کے مطابق قانونی برادری میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
26ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ، ہر شہری کو اس کی پاسداری کرنی ہوگی۔ ہڑتال کے فیصلے کا اختیار صرف منتخب نمائندوں کو حاصل ہے۔ غیر منتخب عناصر کو وکلا مسترد کریں۔ وکلا برادری کو قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے متحد رہنا ہوگا۔
پاکستان بار کونسل اور دیگر بار ایسوسی ایشنز کا واضح موقف ہے کہ قانون کی حکمرانی مقدم ہے۔
مزید پڑھیں :وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹس کی دن رات سروسز جاری
The post مشترکہ بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کر دی appeared first on ABN News.