دینہ(سہیل انجم قریشی سے)مسہ کسوال جی ٹی روڈ پر کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔حادثے میں کار سوار ایڈووکیٹ مشتاق احمد ولد محمد اشرف سکنہ شخوپورہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
0