0

مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

لاہور( نیوز ڈیسک )مرغی کی قیمت کو لگے پر نہ کٹ سکے۔ بڑے اضافے کے باوجود چکن کے گوشت کی قیمت بڑھنے کا رجحان جاری ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مرحلہ وار 150 مجموعی اضافے کے باوجود قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں۔

دو ہفتے قبل تک مرغی کی کم کھپت ہونے فروخت پر قیمتیں کنٹرول رہی، 380 سے 450 روپے تک فروخت ہونیوالا مرغی کا گوشت طلب بڑھنے پر اب پرچون میں 600 روپے سے زائد فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگے۔پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومتی نرخ پر مرغی کی فروخت ناممکن ہے۔ ایف آئی آرز کی بجائے مارکیٹ کو اپنے ریٹ کا تعین کرنے کا اختیار دیا جائے ۔

مرغی کے کاروبار سے منسلک افراد کی رائے میں طلب اور رسد کا توازن بگڑنے سے قیمتیں بڑھیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا یہی صورت حال رہی تو آنے والے دنوں میں گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

The post مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ appeared first on ABN News.