0

مرزا محمد نعیم کومسلسل چوتھی مرتبہ بلا مقابلہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر منتخب

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ضلع جہلم کیلئے ایک اوراعزاز،پاکستان کے سب سے بڑے ریڈیو نیٹ ورک آواز گروپ آف ریڈیوز اور آواز نیوزکے چیف ایگزیکٹو مرزا محمد نعیم کومسلسل چوتھی مرتبہ بلا مقابلہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر منتخب کر لیا گیا جس کے بعد جہلم سمیت پورے پاکستان سے مرزا محمد نعیم کیلئے مبارکبادوں کا تانتا بندھا ھواہے۔ مرزا محمد نعیم کے لیے سیاسی، کاروباری، سماجی، صحافی برادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جہلمFm95 ریڈیو اسٹیشن جا کر مرزا محمد نعیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ مرزا محمد نعیم اپنی تمام تر قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے، اور پاکستان میں براڈکاسٹنگ (ریڈیو اور ٹیلی ویڑن) کے شعبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ آج اگر پاکستان میں ایف ایم ریڈیو انڈسٹری زندہ ہے تو اسکا سہرا مرزا محمد نعیم کے سر جاتا ہے، جنکی نا قابل فراموش خدمات اور انتھک محنت کے باعث آج آواز گروپ آف ریڈیوز پورے ملک میں تنااور درخت بن چکا ہے۔ مزار محمد نعیم کو یہ زمہ داریاں ملنے کے بعد یہ امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر پی بی اے شعبہ براڈکاسٹنگ اور صحافیوں کو درپیش مسائل کو بھرپور انداز میں مرکزی و صوبائی حکومتوں کے سامنے رکھیں گے اور انھیں یقینی طورپرحل کروائیں گے، صحافی برادری کا کہنا ہے کہ شعبہ براڈکاسٹنگ کو مرزا نعیم جیسے تجربہ کار اور قابل براڈکاسٹر کی ضرورت ہے، جنکے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس شعبہ کو چار چاند لگائے جا سکتے اوراس میں جدت اور اصلاحات کی نئی روح پھونکی جا سکتی ہے۔مرزا نعیم چوتھی مرتبہ بطور ڈائریکٹر پی بی اے کامیابی ان کی ان تھک محنت اور ریڈیو براڈکاسٹنگ،صحافیوں کیلئے مثبت سوچ،اور پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔