جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مظہرعباس)جہلم محکمہ موسمیات نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں آج14 اگست سے شام 18 اگست تک تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے زرائع کے مطابق آج14 اگست سے 18 اگست کے دوران جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات،اٹک، چکوال،تلہ گنگ، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آ باد،و زیر آباد، لاہور،شیخوپو رہ، سیالکوٹ، نارووال،ساہیو ال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، او کاڑہ، پا کپتن، قصور، خو شاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
0