0

محکمہ اینٹی کرپشن نے چوہدری فواد حسین اور چوہدری فوق شیر باز کے خلاف جاری کئے گئے نوٹسز واپس لے لئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی طرف سے پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز کو چیلنج کئے جانے کی درخواست پہ سماعت۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے چوہدری فواد حسین اور چوہدری فوق شیر باز کے خلاف جاری کئے گئے نوٹسز واپس لے لئے۔ چوہدری فواد حسین کے خلاف کسی قسم کا کوئی مواد موجود نہیں اور نہ ہی محکمہ انکے خلاف کاروائی کرنا چاہتا ہے۔چوہدری فواد حسین نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انکے اور انکے خاندان کے خلاف مقدمات خالصتاً سیاسی بنیادوں پہ قائم کئے جا رہے ہیں اور سیاسی مخاصمت کی بنیاد پہ ان پہ دباؤ ڈالنے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن نے بے بنیاد نوٹسز بھیجے جس میں نہ تو انکے کے خلاف کوئی جرم ثابت ہواہے نہ ہی انکے خلاف لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کو ثابت کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ فراہم کی گئی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اس سے قبل چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ کے خلاف پنڈدانخان میں واقع جائیداد کے خلاف بے بنیاد نوٹس پہلے ہی واپس لے چکا ہے۔ عدالت میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جہلم اور چیف آفیسر پنڈدانخان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پنڈدانخان میں موجود ڈیرہ کے نقشہ جات مکمل طور پہ قانون اور ضابطے کے مطابق پاس کئے گئے ہیں اور محکمہ انکے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔