0

محمد اسماعیل ولد ثاقب ظہور نے 8 سال کی عمر میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں قرآن پاک حفظ کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم شہر کے مدرستہ المدینہ ڈھوک جمعہ کے طالب علم محمد اسماعیل ولد ثاقب ظہور نے 8 سال کی عمر میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں قرآن پاک حفظ کرکے مدرستہ المدینہ ڈھوک جمعہ کے اساتذہ،اپنے والدین اور علاقہ ڈھوک جمعہ کا نام روشن کردیا۔ 8 ماہ میں قرآن پاک مکمل حفظ کرنے پر شہر کے تمام مدرسوں کا ریکارڈ توڑ دیا، 1 سال سے بھی کم مدت میں 8سالہ ننھے معصوم محمد اسماعیل نے قرآن پاک حفظ کر کے ضلع بھر کے تمام مدارس میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حافظ محمد اسماعیل اور انکے اساتذہ کرام سمیت گھر والوں کو مبارک باد پیش کیں۔