0

مجرم محمد شبیرکو 14سال کے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ،معزز عدالت کے جج شفقت شہباز راجہ ASJ صاحب پنڈادن خان نے زیادتی کرنے کے مقدمہ نمبر463/22بجرم376/367A/292ت پ تھانہ پنڈدادن خان کا فیصلہ سنا دیا،مجرم محمد شبیر 14سال کے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم کا مرتکب ہوا،جس پر معزز عدالت نے مجرم محمد شبیر کوعمر قید کی سزا سنا دی،مجرم محمد شبیر نے میرے بیٹے کو ویران جگہ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔