اسلام آباد (اے بی این نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فسطائی حکومت جمہوریت کاگلاگھوٹناچاہتی ہے۔ لگتاہے حکومت لیاقت باغ میں جلسےکی اجازت نہیں دےگی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سےآگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا
حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے۔ جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ احتجاج بنیادی حق ہے جمہوریت میں اپوزیشن کوبرداشت کرناپڑتاہے۔ پی ٹی آئی کاورکراورقیادت جیلوں سےڈرنےوالےنہیں ہیں۔
حکومت جتنےمرضی چاہےکیس بنالےہماری جدوجہدجاری رہےگی۔ احتجاج ہم حقیقی آزادی کیلئے کررہے ہیں۔ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئےاپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔
سمجھتےہیں آزادعدلیہ کی بدولت ہی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہے۔ حکومت اپنازورآزمائےہم اپنی جدوجہدسےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔
پی ٹی آئی کہ راہنما خدیجہ شاہ نے کہا کہ مجھ پر دبائو ڈالا گیا کہ میں کہوں کہ مجھے حملے کا عمران کان نے کہا،مجھے ڈیڑھ ماہ تک اپنی فیملی سے ملنے نہیں دیا گیا،مجھے جس بیرک مین رکھا گیا وہاں پر ستر سے اسی خواتین قیدی پہلے سے قید تھیں انہوں نے کہا کہ میں نے خود گرفتاری دی لیکن پولیس والوں کے بیان سے لگتا تھا کہمجھے لمبا اندر رکھا جائے گا۔ میرا گرفتاری کے بعد مریم نواز سے کو ئی رابطہ نہ ہوا۔
9مئی کو احتجاج میں ورکر کی حیثیت سے گئی تھی کسی کے کہنے پر نہیں۔ جہاں تک میں نے محسوس کیا احتجاج بالکل پرامن تھا۔ گرفتار کرنےسے پہلے مجھ پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں تھا۔
میرے بھائی اور میرے شوہر کو بھی گرفتار کیا گیا۔
میرے خلاف کسی قسم کے ثبوت نہیں تھے۔ میرے منہ پر کالا کپڑا ڈال کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک مہینے تک کوٹ لکھپت جیل میں ایک بیرک میں رکھا گیا۔
جیل میں ایک مہینے تک کسی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
جیل حکام کی طرف سے بتایا گیا آپ کو لمبے عرصے تک یہاں رہنا ہوگا۔ مجھ پر دباؤ ڈال جارہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آپ کی ذہن سازی کی ہے۔ میں نے کہا کہ میں پڑھی لکھی ہو ں اپنے فیصلے خود کرسکتی ہوں ۔
میں ایک آزاد شہری ہوں جمہوریت مجھے پر امن احتجاج کا حق دیتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا میں نے کوئی غیرآئینی کام کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فریق بن کر پی ٹی آئی کے خلاف کا م کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنز کو مستعفی ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کے ڈھانچے کو کم کیا جائے گا،آئی ایم ایف کی بڑی شرائط سامنے آگئیں
The post لگتاہے حکومت لیاقت باغ میں جلسےکی اجازت نہیں دےگی،شیخ وقاص اکرم appeared first on ABN News.