0

لسبیلہ اور بہاولپور میں ٹریفک حادثات،4 افراد جاں بحق ،17زخمی

گوجرہ( نیوز ڈیسک ) ہفتے کے روز بیلہ اور گوجرہ میں دو ٹریفک حادثات میں چھ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں مسافر کوچ ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ خاران سے کراچی جارہی تھی۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ادھر گوجرہ میں موچی والا روڈ پر پیش آنے والے ایک اور ٹریفک حادثے میں خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔

بعد ازاں جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ عشرت بی بی اور اس کے بیٹے طیب حسین کے نام سے ہوئی جس کی عمر 18 سال تھی۔زخمی لڑکی انعم کے سر پر شدید زخم آئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق چک 438 مقبول پور سے تھا۔پولیس کی ٹیم نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: پختونخوا میں سرکاری عمارتوں،اسپتالوں اور کالجز کو سولرائز کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

The post لسبیلہ اور بہاولپور میں ٹریفک حادثات،4 افراد جاں بحق ،17زخمی appeared first on ABN News.