لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور پر اسموگ کے سائے بدستور موجود ہیں، فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کا پہلا نمبر ہے۔شہر میں سموگ کی اوسط شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 709 تک پہنچ گیا ہے، اور DHA ایریا 1,319 پر ہے۔اسی طرح امریکن قونصلیٹ ایریا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1,007 تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس لینے میں دشواری بڑھ رہی ہے جب کہ آنکھوں میں جلن کی شکایت بھی سامنے آ رہی ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارتی شہر کولکتہ 311 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور دہلی 258 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا
The post لاہور پر سموگ کے سائے برقرار،فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا میں پہلا نمبر appeared first on ABN News.