کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ کے دو اہم کمانڈر سمیت آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسے القاعدہ کے دواہم کمانڈر کاشان اورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفت336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔