پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) لارل ہوم سکول سسٹم انٹرنیشنل صفہ بلاک ٹوبھہ سے ملحقہ بیسمنٹ میں مسجد مطلوبیہ کا باقاعدہ افتتاح حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ استانہ عالیہ للہ شریف نے نماز مغرب پڑھا کر کیا تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے قاری محمد اکرام نقشبندی للہی ،عبدالرحمن اور تصور علی نے کیا اس موقع پر علامہ محمد سرفراز مصطفوی نے کہا کہ اس مسجد کا سنگ بنیاد حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمۃ اللہ علیہ نے رکھا تھا اور اج اس کا باقاعدہ افتتاح ان کے پوتے حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف کر رہے ہیں صاحبزادہ علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے مسجد تعمیر کی اللہ پاک جنت میں اس کا محل تعمیر کرے گا اس تقریب میں بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ،چوہدری نذر گرداور ،سب انسپکٹر چوہدری انوار علی ،چوہدری محمد انور ترک، میاں محمد اعجاز شاہین،محمد طاہر بھلہ، شاہ محمد بھلہ ،رمضان مٹھو نمبردار اور دیگر افراد نے شرکت کی
![](https://jhelumnews.com/wp-content/uploads/2025/02/urduglobal-1-1200x630.jpeg)