0

قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق محمد عامر کا مؤقف سامنے آگیا

محمد عامر
کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق مؤقف سامنے آگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے فی الحال اپنی واپسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب واپسی کے لیے بہت بوڑھے ہو چکا ہوں۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ میں ڈربن قلندرز کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے تاہم باؤلرز کو دباؤ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

محمد عامر نے ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی بھی کی۔

خیال رہے کہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے آخری بار 2020 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھیلے تھے جب وہ دو اوورز کرانے کے بعد زخمی ہو گئے تھے۔