0

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت اور حکام شریک ہوں گے جس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دن 3 بجے ہوگا۔

تفیضیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔