جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کو ہرلحاظ سے کامیاب بنانا قومی ذمہ داری ہے جس کیلئے ملک بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری وسائل کواستعمال کرنا الیکشن کمیشن کی صوابدیدہے تمام ادارے، ملازمین اس حوالے سے بالکل تیار رہیں انہوں نے یہ بات جنر ل الیکشن 2024کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں کہی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوحسان طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل صبا سحر،اسسٹنٹ کمشنرکوارڈینیشن اقراء ناصر، اے سی جہلم مبین احسن،محکمہ صحت، تعلیم،واپڈا، پولیس، ماحولیات سمیت دیگر اہم اداروں کے افسران نے شرکت کی، ڈی سی جہلم نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوچکا ہے اب الیکشن شیڈول کے آنے پر تمام محکموں کی افرادی قوت، مشینری اوروسائل الیکشن کمیشن کی ڈسپوزل پرہوں گے کوئی بھی ادارہ یاملازم الیکشن ڈیوٹی سے انکار یا لاپروائی کی صورت میں سخت ترین کاروائی کاسامناکرنے کوتیاررہے۔
0