![قومی اسمبلی](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/5a0befa81b2d52f18972662ef1555fa2_M.jpg)
قومی اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کردی جائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اس کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی، حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12بجے تک ہے حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی، سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی48گھنٹے بعد تحلیل ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے 9 اور 10اگست پر بھی غور کیا گیا تھا تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔