0

قومی اسمبلی اجلاس ،حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہنگامہ آرائی ،شاہد خٹک نےعطاتارڑ کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اسمبلی اجلاس میں حکومت نے ضمنی ایجنڈے کے ذریعے مختلف بل پیش کئے۔

اس دوران اپوزیشن رہنماوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں بھی پھاڑ کرہوامیں اڑا دیں۔اسی دوران پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی

اس ہتھا پائی کے دوران پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے عطاتارڑ کو تھپڑ دے مارا ۔قومی اسمبلی میں مزید صورتحال خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر وہاں پر موجود سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے اور دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروادیا
سپریم کورٹ میں موجود آئینی معاملات ،اپیلیں اور نظرثانی درخواست آئینی بینچ نمٹائے گا،جنرل عاصم منیر 2028تک آرمی چیف رہیں گے،وزیر دفاع

The post قومی اسمبلی اجلاس ،حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہنگامہ آرائی ،شاہد خٹک نےعطاتارڑ کو تھپڑ جڑ دیا appeared first on ABN News.