جہلم (جرار حسین میر سے )8اکتوبرآفات سے نمٹنے کا دن قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکے اس سلسلے میں ایک مصنوعی مشق اور واک کا اہتمام کیا گیا
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے بھی واک میں شرکت کی
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی ۔ واک میں ریسکیو 1122 ، پی ڈی ایم اے ، سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ آج کے دن ہم زلزلہ 2005 کے تمام شہدا کے درجات کی بلندی اور مستقبل میں ایسے واقعات میں کم سے کم نقصانات بارے آگاہی کے لئے یہ واک کررہے ہیں۔ جس کا مقصد شہریوں میں کسی قسم کی قدرتی آفات جیسے زلزلے ، سیلاب یا تخریب کاری کی صورت میں بچاؤ کا طریقہ کار واضح کرنا اور شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا ہے ۔ آگاہی واک کے بعد ریسکیو 1122 اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز اور مظاہرہ کیا گیا
0