دینہ (رضوان سیٹھی سے) قتل یا حادثہ، دینہ کے نواحی علاقہ سے 50سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، خاتون کی ملنے والی لاش کے سر پر گہرا زخم تھا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، خاتون کے ورثاء کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ تین پورہ ٹیمپراڈیم کے قریب جنگل سے 50سالہ خاتون کی لاش برآمد، قریبی لوگوں نے دیکھ کر پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد احسان شاہ اپنی باری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، ملنے والی خاتون کی لاش کے سر پر گہری چوٹ تھی جس کا کچھ پتہ نہ چل سکا کہ یہ حادثہ ہے یا قتل، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور رپورٹ درج کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔
0