0

فیض آباد دھرنا کیس: انٹیلی جنس بیورو کا نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

فیض آباد دھرنا
انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی پر سماعت سے قبل انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنے پر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ خان نے متفرق درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے، انٹیلی جنس بیورو فیصلے کیخلاف نظر ثانی واپس لینا چاہتا ہے۔

آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، استدعا ہے کہ متفرق درخوست منظور کرکے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں