فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعے کے ملوث مزید چار ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف آرمی سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی۔
چاروں ملزمان کوحساس ادارے کی ٹیم نے سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کی سماعت آرمی ایکٹ کے تحت ہوگی۔
واضح رہے فیصل آباد سے حساس ادارے کی طرف سے تحویل میں لیے جانیوالے ملزمان کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔