فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) پولیس نے گھر سے 18 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ زیورات بھی برآمد کر لیے گئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ نجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر نامی شخص نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کی بہو کے گھر سے 18 لاکھ روپے کے زیورات چوری ہو گئے۔
شکایت کنندہ نے بتایا کہ اسے اپنی ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران زیورات چوری کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش کی اور مسروقہ زیورات برآمد کر لیے، جس پر پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،درج مقدمات کی رپورٹ طلب
The post فیصل آباد میں 18 اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار appeared first on ABN News.